گوجرانوالہ(دلشادعلی) گوجرانوالہ کے چرچز میں پام سنڈے کی عبادات منعقد ہوئیں’ مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے مذہبی جوش و خروش سے ان عبادات میں حصہ لیا۔
ممبر ضلعی انٹرفیتھ ہارمنی /امن کمیٹی شہزاد لارنس نے کہا کہ گوجرانوالہ کے 300سے زائد چرچز میں پام سنڈے کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، سٹی پولیس آفیسر رانا محمد ایاز سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شبیر بٹ ، ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد، ایس پی سول لائنز بلال سہلریا، ایس پی سٹی غیور احمد خان، ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سیکورٹی برانچ ، سپیشل برانچ، انٹیلجنس بیورو اور انکی ٹیم کے شکر گذار ہیں۔ عبادات سے قبل جلوس کی شکل میں مرد، خواتین اور بچوں نے کجھوروں کی ڈالیاں اٹھائے چرچز میں داخل ہوئے۔
کجھوروں کا اتوار پام سنڈے سے مسیحی پاک ہفتہ کا آغاز کرتے ہیں جس کا تسلسل ایسٹر تک جاری رہتا ہے۔ اس ہفتے کے دوران ان مصائب ،دکھوں ، تکالیف اور برداشت کا ذکر غور سے سنتے ہیں جو صلیبی موت پر اختتام ہوتے ہیں۔ اس سال مسیحیوں نے احترام رمضان اور مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال بنتے ہوئے سادگی سے ان تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
پام سنڈے کی عبادات میں پاکستان میں قیام امن ، اتحاد ملت، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ ، وطنِ عزیز کی سالمیت اور اسکے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنیوالے شہداء پاک فوج، پولیس، قانون نافذکرنیوالے اداروں کے محافطوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔











