بدھ,  05 نومبر 2025ء
خواجہ سلمان رفیق کا جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار

گوجرانوالہ (دلشاد علی) صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کے دورہ کے دوران نائٹ شفٹ فارماسسٹ، نائٹ شفٹ ڈسپنسر ٹراما فارمیسی اور آپریشن تھیٹر فارمیسی ڈیوٹی سے غائب تھے، چیف فارماسسٹ، پرچیز آف میڈیسن/سرجیکل فارماسسٹ، ایوننگ، نائٹ شفٹ فارماسسٹ کی نااہلی کے باعث ہسپتال کی ٹراما فارمیسی میں ایمرجنسی مریضوں اور ان پیشنٹ ڈور مریضوں سے متعلق ادوایات ناپید ہو چکی ہیں، جس کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لواحقین ادویات باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر ہیلتھ، سیکرٹری ہیلتھ اور سیکشن آفیسر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی خاموشی معنی خیز ہے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ، واردات میں اضافہ، انتظامیہ خاموش تماشائی

مریض و لواحقین نے وزیراعلی پنجاب سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ان جیسے کرپٹ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس نیب کے حوالے کیا جائے، تاکہ پنجاب کی غریب عوام دن بدن بڑھتے ہوئے سنگین مسائل سے محفوظ رہ سکے۔

مزید خبریں