اتوار,  24 نومبر 2024ء
طورخم بارڈر پر ایف سی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں 6 ایف آئی اے اہلکار زخمی

طورخم(روشن پاکستان نیوز)ک افغان طورخم بارڈر پر فرنٹئیرکور نارتھ کے حملے میں ایف آئی اے کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر نادرا چیک پوائنٹ پر فرنٹئیرکور نارتھ ایف سی اور ایف آئی اے عملہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

واقعے کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنڈوں سے لیس ایف سی نارتھ کے اہلکار امیگریشن سیکشن میں داخل ہوئے اور ایف آئی اے کے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

مزیدپڑھیں:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ایف سی اہلکاروں نے ڈنڈوں سے وار کر کے چھ ایف آئی اے اہلکاروں کو زخمی کر دیا گیا جنہیں لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایف آئی اے اہلکاروں کا چیک اپ کیا جہاں پیرامیڈیکل اسٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ بند کیے جانے کے 4 گھنٹے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی۔

مزید خبریں