کراچی (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوابشاہ میں 6 افراد کی ہلاکت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایسا واقع ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقع کی تفصیلی انکوائری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
مزیدپڑھیں:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے تنازع پر تصادم کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا جس کے باعث 6 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس الرٹ کیا گیا ہے اور بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہے۔











