اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان اور افغان کی سرحد پر سیکیورٹی فورسز پرحملوں کے لیے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہوگئی۔
نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے جس میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر ہدایات دیتا نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں دکھائی دینے والا کمانڈر کہتا سنائی دے رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نےعمران خان کی ان کے وکلا سے آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا
تحریک طالبان افغانستان کے لیڈر نے کہا کہ منصوبے کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباد اللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔
ویڈیو میں دہشتگرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی ظاہر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشتگردی کے واضح ثبوت بھی دیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا مطالبہ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔











