ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کو ان دنوں اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا اور اپنی عزت وقار کا بھی۔ آپ غلط راستے کی سمت سفر کررہے ہیں۔ اس میں صرف نقصان کا اندیشہ ہے۔ اپنی اصلاح کریں اور فوری طور پر اپنا قبلہ درست بھی کریں۔ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر کوئی بھی ایسا کام نہ کریں کہ بعد میں زندگی بھر پچھتانا پڑے۔ ان دنوں توبہ کرکے چلنے والے ہی کامیاب رہیں گے۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کو وراثتی امور میں ابھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں ہے جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں۔ ابھی صورت حال ایسی ہے کہ آپ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ لوگ بھی دشمن ہو سکتے ہیں جو کبھی آپ کے بغیر نہیں رہتے تھے، یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔ البتہ روزگار کا خانہ اچھا دکھائی دے رہا ہے۔ اس طرف توجہ دیں تو رزلٹ بھی ساتھ ساتھ ملے گا۔


برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بات کو لے کر ان دنوں سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کا حل اب ایک دو دن میں آپ کے سامنے ہوگا اور آپ کی ایک بڑی فکر ختم ہو سکے گی۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے بھی اب آسانیاں ہیں، اگر کوشش کریں گے تو جلد ہی ان کو رزلٹ بھی مل جائے گا اور اپنا کام کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔


برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن حالات سے آپ گزر رہے ہیں وہ آپ کی ہمت ہے، اللہ آپ کی مشکلات آسان فرمائے۔ دو تین یوم صبر کرلیں آپ کو اس کا حل مل جائے گا، جو لوگ حکمت عملی سے چلتے ہوئے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں گے، وہ انشاءاللہ کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ان دنوں اندرون خانہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہیں اور اپنے راز کو چھپاکر رکھنا ہے۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنا غصہ قابو میں رکھیں۔ آج کل جذبات زیادہ ہے۔ بات بات پر غصہ کنٹرول سے باہر ہو جاتا ہے، اندیشہ ہے کہ بلاوجہ کسی سے جھگڑے کا کوئی سلسلہ نہ بن جائے۔ ویسے بھی آپ اپنوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ مزید بات بڑھے گی تو تعلقات ہمیشہ کے لئے ٹوٹ جائیں گے جو لوگ ان دنوں اپنے روزگار پر توجہ دیں گے، وہی کامیاب رہیں گے، آج کل مال خانہ بھی کھلتا ہوا نظر آرہا ہے۔


برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم مسئلے سے نکلنے کی خبر ملے گی جو لوگ عرصہ دراز سے آپ کو تنگ کئے ہوئے تھے۔ وہ اب سکون میں آجائیں گے۔ یہ ہفتہ رشتے وغیرہ کی جاری بندش کو توڑنے میں بھی بحکم اللہ مددگار ہوگا، من پسند جگہ پر بھی بات طے ہو سکتی ہے جن لوگوں نے جلد بازی کی وہ بنا بنایا کام خراب کرلیں گے۔ سکون سے چلیں اللہ مہربانی فرمائیں گے اور جلد مقصد میں کامیاب ہو سکیں گے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس مشکل میں پچھلے تین چار ماہ سے سفر کررہے ہیں، ان شاءاللہ اب اس سے جلد باہر نکلتے دکھائی دیتے ہیں، گھر میں کسی طرف سے خوشی بھی آنے والی ہے۔ چند دن بڑے اہم ہوں گے جو لوگ کافی دنوں سے بیماری میں مبتلا تھے، وہ اب بحکم اللہ جلد ٹھیک ہوں گے۔ جہاں سے پیسوں کی امید لگائی ہوئی تھی، وہ بھی اب پوری ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک ہفتہ اچھا رہے گا۔


برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
عقربی افراد ان دنوں خود کو کسی بندش یا اور قسم کے اثرات میں مبتلا محسوس کریں گے ان کو محسوس ہوگا جیسے ہر چیز بلاک ہو گئی ہے۔ اورمخالفین اپنا کام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ زحل ستارہ 14یوم کے لئے زائچے میں آیا ہوا ہے وہ یہ سب کررہا ہے۔ ابھی سات یوم مزید لگیں گے اس کو یہاں سے نکلنے میں، اس لئے صبر سے کام لیں اور صدقے کا سہارا لازمی لینے کی کوشش کریں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ آج کل اپنے دلی معاملات پر ضرورت سے زیادہ اوپن ہو رہے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ کسی مشکل میں نہ آ جائیں کیونکہ آپ کو سخت مخالفت ملنے کا اندیشہ ہے وہ لوگ بھی خلاف ہو جائیں گے جو کبھی آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔ یہ سب آپ کی ذاتی غلطیاں ہیں۔ ان کی اصلاح کریں؟ آج کل خاموشی سے صرف اپنے کام کی طرف توجہ دیں ،یہاں عطارد موجود ہے جو مالی معاملات کو ان شاءاللہ ٹھیک کرے گا۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ اپنی اصلاح کریں۔ خود دو چہروں کے ساتھ چلتے ہیں اور دوسروں کو غلط کہتے ہیں۔ ان دنوں آپ کو کسی آزمائش سے نہ گزرنا پڑ جائے۔ اس لئے آپ اپنے معاملات اور راستے کو ٹھیک رکھیں اور خاص طور پر دل کو اپنے قابو میں رکھیں، یہ ضروری ہے ۔اپنے فون کا استعمال سوچ سمجھ کر، صرف ضرورت کے تحت کریں۔ اس وقت ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑی مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ اس بات کا خیال رہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ایک اچھا ہفتہ شروع ہو رہا ہے جو آپ کو مشکلات اور مسائل میں سے نکالنے میں بحکم اللہ مددگار ہوگا۔ آپ جس بھی کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی برسوں سے اولاد کی خواہش کرنے والوں کے لئے بھی اچھی خبرہے جو لوگ ازدواجی حوالے سے پریشان تھے، ان شاءاللہ ان کے پریشانی والے دن گزر چکے ہیں۔ اب راوی ہر طرف سکون ہی سکون لکھے گا۔

مزید پڑھیں: کاروبار ،تعلیم ،کیرئیر،محبت یا شادی آج آپ کا دن کیساگزرنے والا ہے ؟ جانیں


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ ایک بار پھر بدنظری جیسی صورت حال کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہر کام میں تقریباً رکاوٹ آنا شروع ہو گئی ہے، مالی طور پر بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے جو لوگ فوری طور پر اپنی نظر اتاریں گے اور راشن کا صدقہ دیں گے اور ساتھ میں تیسرے کلمے کا ورداور نماز کی پابندی بھی۔ وہ لوگ جلد اس سے نکل جائیں گے جو اپنے موبائل کی جان نہیں چھوڑیں گے ان کی پریشانیاں اور مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں