جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
صدرپیپلزپارٹی چوہدری یٰسین نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری محمدیٰسین نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری محمدیٰسین نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔

اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ،سابق مشیر اطلاعات مرتضیٰ درانی ،چیف آرگنائزرعلماء مشائخ کونسل پاکستان صاحبزادہ سعید الرشید عباسی ،مدثر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان کی خوشحالی اورکشمیر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

یادرہے کہ ایک روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق سنیئر وزیر،رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری یٰسین ،قائد صحافت افضل بٹ، چیف آرگنائزر مشائخ وعلماء کونسل پاکستان،صاحبزادہ سعید الرشید عباسی، نامور صحافی وسابق مشیروزیراعظم مرتضی درانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے تھے ۔

جدہ کے انٹرنیشنل کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر صحافیوں خالد نواز چیمہ، شعیب الطاف،محمد عدیل اورسیاسی وسماجی شخصیت وقاص عنایت اللہ، مسارات گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر انیس اکرم نے استقبال کیااور انہیں سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں