منگل,  21 جنوری 2025ء
جن کا دعویٰ تھا معاملات طے ہیں ان کا حال دیکھ لیا۔ شہلا رضا

لاہور(روشن پاکستان نیوز )پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ جن کا دعویٰ تھا معاملات طے ہیں ان کا حال دیکھ لیا۔

لاہور میں شہلا رضا نے کرکٹ گراؤنڈ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا اور بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی نئی سوچ نہیں، کوئی پروگرام نہیں، نیا دور ہے نئے تقاضے ہیں، اہلیانِ پنجاب کو دعوت دیتی ہوں نئی سوچ کو چنو۔

شہلا رضا نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پہلے ہمیں صحت کی طرف توجہ دینی ہوگی، ہر ڈسٹرکٹ میں یوتھ سینٹرز بنیں گے، بلاول بھٹو 21 تاریخ کو گراؤنڈ میں ایک بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہم نے کوئلے سے سستی ترین بجلی بنائی ہے، ہمارے ملک میں اللّٰہ کا شکر ہے چار موسم ہیں، بارہ موسم والے پتا نہیں کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوتھ اسکلز کارڈ بنائیں گے، پی پی 162 کے ہمارے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایسے اقدامات سے ڈرنے والے نہیں۔

مزید خبریں