جمعه,  14 نومبر 2025ء
عالمی یوم جنگلات پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں پودے لگادیئے گئے

گوجرانوالہ ( دلشادعلی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عالمی یوم جنگلات پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں پودے لگائے گۓ۔

اسی مناسبت سے ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کونسل کے صحن میں پودا لگایا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے درخت لگانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

ہمیں اپنے ارد گرد درخت لگانے چاہئیں تاکہ آنے والی نسلیں بہتر ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی ہر فرد کے لیے اپنے حصے کا پودا لگانا ناگُزیر ہو چُکا ہے۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ درخت ہماری صحت کے محافظ اور ماحول کو فطری بنانے کے ضامن ہیں۔ عالمی ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر شجر کاری کو اپنانا ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔

اس موقع پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں آئے ہوۓ آڈٹ افسران نے بھی عالمی یوم جنگلات کی مناسبت سے پودے لگاۓ۔

ڈائریکٹرآرٹس کونسل کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز گوجرانوالہ آرٹس کونسل شمسہ گیلانی مُحمد عرفان حسن سردار اعجاز حُسین شفیق بٹ عرؤج فاطمہ مُحمد عُمر اور عملہ بھی موجود تھا۔

مزید خبریں