چیف سیکرٹری تعیناتی معاملے پر وفاق اور کے پی حکومت میں ٹھن گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے معاملے پرکے پی کے اور وفاقی حکومت میں ایک بار پھر ٹھن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے تین افسران کے ناموں پر مشتمل سمری وفاق کو بھجوانے کا دعوی کردیا۔

سمری میں شہزاد بنگش، کیپٹن ریٹائرڈ منیر اعظم اور شہاب علی شاہ کے نام شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی کا طوفان لے کر آنیوالا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خبر دار کر دیا

ادھر دوسری جانب ذرائع اسٹیبلشمنٹ کے مطابق کے پی کے حکومت کی سمری ابھی ہمیں موصول نہیں ہوئی۔ جیسے ہی سمری موصول ہوگی وزیراعظم کے پاس بھجوا دی جائے گی۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ نے کہاکہ ڈویژن چیف سیکرٹری کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

مزید خبریں