جمعه,  20  ستمبر 2024ء
سینٹرسحر کامران غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف پھٹ پڑیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر سحر کامران نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حامیوں کو شرم آنی چاہیے، وہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں ۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر )پر جاری اپنے ایک بیان میں سحر کامران نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ،انسانی حقوق کے علمبردار مکمل طور پر خاموش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے لیے دنیا کے مختلف ممالک اسلحہ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا ،اسرائیل کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کو سرعام قتل کر دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ غزا میں فلسطینیوں کی نسل کشی کسی صورت قبول نہیں۔


یادرہے کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میںچالیس ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

فاقہ کشی کے باعث اب تک 27 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 135 صحافی طبی عملے کے 364 کارکنان اور 48 فائربریگیڈ کے عملے کے ارکان شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد بچے اپنے والدین یا ان میں سے ایک سے محروم ہوگئے۔

وسیع پیمانے پر نقل مکانی کے باعث 7 لاکھ فلسطینی متعدی بیماریوں اور 8 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

غزہ میں 224 مساجد اور 3 گرجا گھروں کیعلاوہ 70 ہزار رہائش گاہیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں جب کہ اسرائیل نے 2 لاکھ 90 ہزار رہائش گاہیں بمباری سے ناقابل استعمال بنادی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News