بدھ,  15 جنوری 2025ء
اندرون ملک پروازوں میں سفرکرنیوالےمسافروں کو اب چارجز دینا پڑینگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اندرون ملک سفر کرنے والوں کو اب فیس بھی دینی پڑے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پرواز کے مسافروں پر ’ائرپورٹ چارجز‘ مقررکردیے،اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والے ہر مسافرکو اب 100 روپے فیس دینی ہوگی۔

ایرلائنز مسافروں سےچارجز وصول کر کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دینگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،سول ایوی ایشن کا نیا ہدایت نامہ ائرلائنز کو بھی موصول ہو گیا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے چارجزکی وصولی کا حکم نامہ15جنوری سےنافذالعمل ہوچکا ہے۔

مزید خبریں