اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف چھ کیسز اور بشری بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیسز کی مزیدسماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف چھ کیسز،بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کی۔
جج نے ریمارکس دئیےکہ اڈیالہ جیل حکام نے آج یقین دہانی کروائی تھی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کروا دیں گے، آج حاضری لگوا کر درخواست ضمانت پر دلائل سن لیں گےتاہم عدالتی احکامات کے باوجود حاضری نہ لگوانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو نقٹس جاری کر دیا ۔
مزیدپڑھیں:امید ہے عدلیہ ہمیں حسن اور حسین نواز کی طرح انصاف دے گی، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر
اڈیالہ حکام کی جانب سے بتایا گیا انٹر نیٹ لنک ڈاؤن ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مشکل ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے نیٹ کیوں ٹھیک نہیں ہورہا کیا تکلیف ہو گئی ہے ،عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے انٹرنیٹ سے متعلق ٹیکنیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔











