جمعه,  14 نومبر 2025ء
شجر کاری کی اہمیت کواجاگرکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،فضل عباس

گوجرانوالہ ( دلشاد علی) پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجر کاری کی اہمیت کواجاگرکرنا وقت اہم ضرورت ہے، ان خیالات کااظہار کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل دفتر گوجرانوالہ فضل عباس اور ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر گوجرانوالہ مہرطاہرنواز خان نے دیگر آفسران کے ہمراہ ریجنل دفتر گوجرانوالہ کے احاطہ میں پلکن کےسایہ دار پودے لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو شجر کاری کی اہمیت اور افادیت سے آگاہی پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے، ان کاکہنا تھا کہ صنعتی ترقی اگرچہ ملکی ضرورت ہے مگر اس سے پیداشدہ موسمیاتی اثرات دنیابھرمیں رہنے والے ہرجاندارکے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں اور انسان بھی خود کو ان سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی متبادل حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ شجرکاری وہ واحد اورازاں عمل ہے۔

جس کے باعث نسل انسانی سمیت دیگر انواع واقسام کی اجناس خود کو موسمی اثرات سے محفوظ اور توانا رکھ سکتے ہیں، اسی لیے شجرکاری کو صدقہ جاریہ کادرجہ دیا جاتا ہے،شجر کاری مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین ودیگرافسران ۔سٹاف ممبران سمیت محکمہ جنگلات کےاہلکاروں نےبھی شرکت کی۔

آخر میں ملک وقوم کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں