اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں ایک اور حوا کی بیٹی لٹ گئی، ملزم ساجد نے 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر پارک میں ذیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی مقام پر 12 سالہ بچی سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر موٹر سائکل پر ایف نائن پارک لے کر گیا اور ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل لائی گئی، مقدمہ کے مطابق بچی کی والدہ طلاق یافتہ ہیں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے گئی اور وہاں سے ساجد اسے پارک لے گیا، رات گیارہ بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی، پولیس نے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے، واضح رہے اس سے پہلے بھی ایف نائن پارک میں ریپ کے متعدد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیض حمید کے بڑے بھائی نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور











