رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو،علی امین گنڈاپور

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے کہا ہے کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو۔

گاؤں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، مجھ سے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں شخص رشوت مانگ رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ن لیگ کے سینیٹر نےعمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کے لیے عام معافی کا مطالبہ کر دیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام غیرت کریں اور رشوت خور کو موقع پر سزا دیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔

مزید خبریں