ریاض ( روشن پاکستان نیوز) سعودی حکومت نے مسجد نبویؐ میں عبادت کرنیوالوں کی سہولت کیلئے متعلقہ انکوائری آفس میں 6 زبانیں بولنے والا عملہ تعینات کردیا گیا،یہ عملہ عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشین، فارسی اور ترک زبانیں بول اور سمجھ سکتا ہے،دی انکوائر اباؤٹ مدینہ سینٹر میں تعینات یہ عملہ روضہ رسول ؐکے علاوہ رسولؐ کی سیرت اور اسلامی تہذیب سے متعلق میوزیم اور عالمی میلے سمیت مدینہ منورہ میں تمام اہم مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے،24 گھنٹے تعینات رہنے والا عملہ مدینہ منورہ کے دیگرنمایاں مقامات اور ٹرانسپورٹیشن کے باری بھی زائرین کو بتاتا ہے، کسی ہنگامی حالت میں بھی اس مرکز سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔