هفته,  23 نومبر 2024ء
پشاور میں محنت کش بچے کے غبارے پھاڑنے کا افسوسناک واقعہ،سوشل میڈیا صارفین برہم

پشاور(روشن پاکستان نیوز)پشاور میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر افطاری پر آئے کچھ لوگوں نے محنت کش بچے کے غبارے پھاڑ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ لوگوں کا ہجوم ایک محنت کش کے بچے کےغبارے پھاڑ رہا ہے۔

واقعہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں پیش آیا۔

پشاور میں کبیر ریسورنٹ کے باہر افطاری سے قبل لوگوں نےایک محنت کش بچےکو گھیرا ہوا ہے اور اس کے ہاتھوں میں گیس والے غباروں کو پھاڑ رہے ہیں۔

ویڈیو میں محنت کش بچہ چیخ چیخ کر کہہ رہاہے میرے ساتھ یہ ظلم نہ کریں مگر بپھراہجوم ایک نہیں سنتا اور اس بچے کا نقصان کر کے چلتا بنتا ہے۔

ماہ رمضان میں ایک محنت کش بچے کیساتھ ایسا واقعہ پیش آناہمارےاخلاقی اقدارکو کس طرح پستی کی میں دھکیل رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کی بچوں،بڑوں میں سوروپے بانٹنے کی ویڈیووائرل،سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلاردعمل

صارفین کا کہنا ہے کہ ہجوم کی حرکت نا قابل برداشت ہے ۔

صارفین نے خیبر پختونخوا سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بچے کوفوری انصاف فراہم کیا جائے ۔

محنت کش بچے کیساتھ ایسا واقعہ پیش آنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ اگر اس مجممع کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو آئندہ ایسے واقعات رونما ہوتے رہینگے۔

مزید خبریں