اسلام آباد(قیصر خان)ملک بھر میں خواتین کے ذریعے مردوں کو جھانسا دینے اور پھنسا کر ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرکے ان سے رقم بٹورنے والے گروہ زور پکڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج کل ملک کے مختلف چھوٹے اور بڑے شہروں میں خواتین کا گینگ زورپکڑرہا ہے،ایسے خواتین کے گروہوں کومردوں کی سرپرستی بھی حاصل ہوتی ہے، گینگ کے ارکان اپنی خواتین ارکان کو استعمال اور مختلف لوگوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرتے اور اس کے بعد انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔
یہ گینگ سادہ لوح لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے اورخاص طور پر ایسے طبقے سے تعلق رکھنے والے جو اپنی عزت کی حفاظت کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے ۔
خواتین کا گینگ مردوں کو مختلف بہانوں سے ایسی انجان جگہوں پر بلاتا ہے اور وہاں ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرکے ویڈیو بنا لی جاتی ہیں اور پھر ان مردوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے اگر کوئی مرد آنکھیں دکھائے تو اس کو ویڈیوز ان کے گھر والوں کو اور پولیس کو ،ایف آئی اے کو بھجوانے کی دھمکی دیکر ان سے بڑ پیمانے پر رقم اینٹھ لی جاتی ہے ۔
ایسے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین گینگ نے آگے کرائے پر خوبرولڑکیاں بھرتی کی ہوئی ہیں اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ان لڑکیوں کو استعمال کیاجاتا ہے اور انہی کے ذریعے رقم کما کر کچھ حصہ ان لڑکیوں کو باقی گینگ آپس میں تقسیم کرلیتا ہے
مزیدپڑھیں:پی این سی اے میں 6مارچ کو میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گینگ ایک دفعہ رقم رقم وصول کرنے کے بعدبھی کہتا ہے کہ اگر وہ اپنی عزت کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو مستقبل میں بھی انہیں رقم کی ادائیگی کرتے رہیں۔
یہ گروہ مردوں کو ان کے قیمتی سامان سے بھی محروم کرتا ہے خصوصا ان کی موٹرسائیکلز،گاڑیاں،سونا اور دیگر سامان بھی لوٹا جاتا ہے ۔
یہ گینگ منظم انداز سے ایسے عمر رسیدہ دولت مند مردوں کوبھی شکار بناتا جو بعد میں بدنامی کے ڈر سے ان کے ہاتھوں لٹ کر خاموش ہو جائیں۔
سوشل میڈیا پر ایسے واقعات وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین غنڈہ نما بن رہی ہیں، یہ حضرت خدیجہ ؓ،حضرت عائشہ، ؓحضرت فاطمہؓ سے کیا سیکھ رہی ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ہے اسلام !
پھر ہم روتے ہیں ہمارے حالات ٹھیک نہیں ،وطن عزیز کس سمت میں ہے ۔۔۔۔