بدھ,  15 جنوری 2025ء
فیصل قریشی نے 8 فروری کو بریانی بنانے کی اپیل کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے 8 فروری کو پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل کردی۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے آئندہ ماہ 8 فروری کو بریانی پکانے کی درخواست کردی۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ “میری تمام پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے گھروں میں بریانی لازمی پکائیں”۔
اُنہوں نے بریانی پکانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “آپ نے 8 فروری کو بریانی اس لیے پکانی ہے تاکہ آپ کے بھائی، شوہر اور بیٹے بریانی کی ایک پلیٹ کی خاطر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں”۔

فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عام انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن اُنہوں نے اس اسٹوری میں آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن کی طرف اشارہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہوا ہے، ہر سال پولنگ کے دن سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز میں بریانی تقسیم کرتی ہیں۔

مزید خبریں