جمعرات,  11 جون 2026ء
9 مئی کیس : عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،20 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاوگھیراو کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو20 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلاو گھیراو کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔عدالت نے عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ چھوڑنے کی افواہیں، ڈاکٹر آصف کرمانی کا اہم بیان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

مزید خبریں