اتوار,  21  ستمبر 2025ء
بھارت کے فیکٹری بوائلرمیں دھماکا،40مزدور زخمی

چندی گڑھ(روشن پاکستان نیوز)بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کے ایک المناک واقعے کے بعد ہم نے ہسپتالوں کو الرٹ کر کے فوری طور پر 10 ایمبولینسیں فیکٹری کی جانب روانہ کردی ہیں۔

مزیدپڑھیں:حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

انہوں نے بتایا کہ 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں اور ایک زخمی کی حالت سنگین ہے۔ہریانہ کے وزیر اعلی نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور مکمل علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں