اتوار,  22 دسمبر 2024ء
پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہے جہاں آخری پول میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید جبکہ ملائشیا کی طرف سے صاری فطری، ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کئے۔

پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک پنالٹی اسٹروک روکنے کے ساتھ کئی یقینی گول بچائے۔

پاکستان نے اپنے گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پاکر سیمی فائنل تک رسائی پائی۔ برطانیہ گروپ میں پہلے نمبر پر رہا۔

سیمی فائنل جمعہ 20 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کا سامنا جرمنی سے ہوگا۔

مزید خبریں