لاہور(روشن پاکستان نیوز)بے حس اولاد نے بڑھاپے میں باپ کو گھر سے نکال دیا،محلہ دارآکر اظہار محبت کرنے لگے جبکہ اپنوں نے دھتکاردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو کلپ زیرگردش ہے جس میں ایک بزرگ شہری کو گلی میں چارپائی پر بے سروسامان مقیم دیکھا جاسکتا ہے،یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے تاہم یہ پنچاب کے کسی دوردراز کے علاقے کی ویڈیو لگتی ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ شہری کا بھی پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں سے ہیں،ویڈیوکلپ میں نظر آنے والے ایک شہری کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ان بابا جی کا مکمل پتہ لیں اور ان کو ان کے بچوں کے حوالے کر کے آئیں ۔
گفتگو کرتے ہوئے اصغر نامی بزرگ نے کہاکہ میں بیٹے سے اس کے گھر ملنے جاتا ہوں ،ابھی بھی دو تین دن پہلے وہاں کا چکر لگا کے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا کسی کی بات سننے کا دل نہیں کرتا اس لیے میں سڑک پر موجود ہوں اور میں ادھر سڑک پر ہی رہنا پسند کروں گا ۔
اس موقع پر محلہ داروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اولاد مالدارہو جاتی ہے تو والدین کو بھول جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہاں پر بارش ہو جائے تو یہ گلی میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اس کا کون ذمہ دار ہے ؟
مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا
محلہ داروں کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ والدین بڑھاپے کو بھی پہنچ جائیں تو اف تک نہ کہو مگر یہاں پر بوڑھے والدین کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے دیکھ کے دل خون کے انسو روتا ہے اورکلیجہ پھٹ جاتا ہے، ان کے مالدار بیٹے ،بھتیجے ،پوتے انہوں نے عمر کے اس حصے میں انہیں گھر سے نکال دیا ہے جبکہ محلے کے پرانے جاننے والے لوگ ان سے آکر محبت کا اظہار کررہے ہیں ،یہ ہمارے معاشرے میں کیا ہورہا ہے ۔
ان کا کہنا تھ اکہ عمر کے اس حصے میں والدین کے ساتھ اس طرح کی زیادتی کا دیکھ کربہت دکھ ہوتا ہے،یہ بابا پہلے قصائی کا کام کرتے تھے اس کے بعد یہ طوطے کی فال نکالتے رہے، اس طرح اپنا روزگار کماتے رہے بہت پیسہ کماتے تھے، اپنے بچوں کو بھیج دیتے تھے مگر آج بچے ان کو پوچھتے بھی نہیں کہ یہ کس حال میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ویسے تومحلے داران کے ساتھ تعاون کرتے ہیں لیکن پھر بھی لوگ بھی خوف کھاتے ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہیں یہ بزرگ ہمارے ذمے ہی نہ لگ جائیں ،اس لئے بہتر ہوگا کہ ان کو کسی سماجی تنظیم کے حوالے کردیں تاکہ وہ کی ان کی سہی سے دیکھ بھال کرسکیں۔