گوجرانوالہ( دلشادعلی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ یوتھ ونگ کے ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب چوہدری وقاص موما نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں حکومت کی جانب سے مہیا کئے جانے والےمفت راشن اسکیم سے لوگوں کو فائدہ ہونے کی بجائے ان کی عزتوں کو نیلام کیا جا رہا ہے،مخصوص جگہوں پر بھی تقسیم ہونے والا راشن مستحق افراد کی بجائے منظور نظر افراد کو ہی فراہم کیا جارہا ہے،جس سے غریب اور لاچار طبقہ کا دوہرا استحصال جاری ہے۔
چوہدری وقاص موما نے کہا کہ حکومت نے وعدہ تو کیا تھا کہ مفت راشن لوگوں کے گھروں میں باعزت طریقہ سے پہنچائیں گے ، لیکن گھروں میں پہنچانے کی بجائے ضرورت مند افراد کو دھکے کھا کر بھی راشن نہیں مل رہا ، خواتین سارا سارا دن روزہ کی حالت میں دھکے کھا کر خالی ہاتھ ہی گھروں کو لوٹ جاتی ہیں، عوامی نمائندے اپنے منظور نظر افراد کو مفت راشن دیتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے ڈیروں کے گیٹ بند کر دیتے ہیں اور لوگ سارا سارا دن انتظار کی صولی پر لٹک لٹک کر تھکے ہارے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ۔
مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا
چوہدری وقاص نے کہا کہ اگر انسانی حقوق کی پامالی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگ اسٹریٹ کرائم سمیت خود کشیوں اور احتجاج پر مجبور ہونگے ،جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہی عائد ہوگی