اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پی این سی اے،کلچرل ٹورازم اتھارٹی اورپاکستان کلچرل آرگنائزیشن کے زیراہتمام 23فروری2023کو خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے نامورفنکارپی این سی اے میں ثقافتی شومیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس پروگرام کے انعقاد کامقصدخیبرپختوخواہ اوربلوچستان کی ثقافتی سرگرمیوں کو متعارف کرانا ہے اسکے علاوہ پاکستان کی حقیقی ثقافتی تصویر کو پیش کرنا ہے.
یاد رہے کہ پی این سی اے پہلےہی ملکی ثقافت کو اجاگرکرنے کیلئے اہم کرداراداکررہا ہے اورمذکورہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.23 فروری کو ہونے والے شومیں کے پی کے اوربلوچستان کے نامورفنکاراپنی آواز کا جادوجگائیں گے.
