نامور ماہر شیخ محمد امجد اعجاز نےریگولر پروموشن بی پی ایس نمبر 19برائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر / پرنسپل /ایس ایس ایس کے لیے پی ایس بی سے کوالیفائی کرلیا۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل شیخ محمد امجد اعجاز نے اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سے ریگولر پروموشن بی پی ایس نمبر 19برائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر / پرنسپل /ایس ایس ایس کے لیے پی ایس بی سے کوالیفائی کرلیا ھے۔ عوامی سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف انہیں اس شاندارکامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ شیخ محمد امجد اعجاز نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ موصوف عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں میں بہت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ شیخ محمد امجد عجاز ان دنوں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس پی ایم آئی یو لاہور اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں ۔ شیخ محمد امجد اعجاز کا شمار پنجاب کے ممتاز ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے ۔ موصوف ایک عرصہ سے مختلف اعلی ا انتظامی عہدوں پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے خدمات نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے چلے آرہے ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے انہیں اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ ان کی حالیہ ان سروس شاندار کامیابی پر علاقہ کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے بہت خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ برسبیل تذکرہ یاد رہے کہ نامور ماہر تعلیم شیخ محمد امجد عجاز کا آبائی ضلع بھکر ہے۔ موصوف قبل ازیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بھکر کے لیے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں