معروف صحافی سمیع ابراہیم کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔اعجاز افضل شیخ

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی)آزادی ء صحافت پر کسی قسم کا قدغن برداشت نہیں کیا جائے گا،معروف صحافی سمیع ابراہیم کو ہراساں کرنا بند کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار پریس کلب آف پاکستان یوکے،
کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے،پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چیئرمین اعجاز افضل شیخ کی ہدایت پر جاری کی گئی پریس ریلیز میں حکومت کی طرف سے جاری ان کاروائیوں کی سخت مذمت کی گئی ہے جس کے تحت کارکن صحافیوں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے،اس سلسلے میں معروف صحافی سمیع ابراہیم اور دیگر کے خلاف حکومت کی طرف سے انکواریئوں کی بھی سخت مذمت کی گئی ،پریس ریلیز میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے آزادی ء صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں صحافی برادری کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں