متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے چلاس روڑ بلاک کر کے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

چلاس(آر پی این) متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم موضع جلیل اور شاھین اور پاین کے متاثرین نے ریسٹلمنٹ چولہ پیمنٹ میں تاخیر اور کئی متاثرین کے نام چولہ لسٹ سے غائب کرنے پر احتجاجا کے کے ایچKKH چلاس کے مقام پر سڑک کو بلاک کر دیا۔متاثرین کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ ناچ گانے میں مصروف ہے، ہمارامستقبل برباد ہورہا ہے متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ، کمانڈر ایف سی این اے FCNAاور چیرمین واپڈا سے التجا کرتے ہوے کہا کہ فوری رسیٹلمنٹ کا ایشو حل کیا جاےاور ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جاے اور چولہ لسٹ سے بہت سارے نام غائب کردیے گئے ہیں ۔ہمارا حکام بالا سے فوری مطالبہ ہے متاثرین کا نام فہرست میں شامل کر کے پیمنٹ کیا جاے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں