بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو تھانہ ویمن پولیس نے ہتھکڑی لگا دی۔

اسلام آباد(وجاہت حسین)آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر گھریلو تشدد کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔
جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے طرف سے تھانہ ویمن میں بیوی پر تشدد کرنے والےشوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جینڈر پروٹیکشن یونٹ پر گھریلو تشدد کی شکار خاتون نے درخواست دی تھی جس پر کارروائی کی گئی
ایس ایچ او ویمن مصباح شہباز کی سربراہی میں اے ایس آئی انیلہ نے مقدمہ درج کرکے مکمل تفتیش کی تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مدعیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا میرے شوہر نے میرے بال کاٹ دئیے اورمسلسل تشدد کرتا رہا ہے اور
میرا شوہر مجھے گھر میں باندھ کر لوہے کے راڈ مارتا تھا مزید یہ
میرا شوہر مجھے بھیک مانگنے پر مجبور کرتا انکار پر تشدد کرتا تھا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ہوا کے
ملزم اپنی بیوی کے جسم اور ناک پر راڈ مارتا رہا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے گھریلو تشدد کے سلسلہ میں شکایات سیل 8090 قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی قسم کا ناخوشگوار رونما ہو تو فوری رابطے کےلیے پولیس ہر وقت خدمت کے لیے موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں