بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بربریت کے خلاف لندن میں گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کا مظاہرہ

لندن (بیورورپورٹ)گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے پاکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن یوکے, پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ اور تحریک کشمیر یوکے کے تعاون سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک اور مقبوضہ بھارت کے تمام سیاسی قیدیوں کی عمر قید کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
برطانوی کشمیریوں اور برطانوی پاکستانی تنظیموں کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یاسین ملک کی غیر قانونی اور غیر آہینی عمر قید کی سزا اور دیگر کشمیری راہنماؤں آسیہ اندرابی، شبیر شاہ ، مسرت عالم اور ہزاروں کشمیریوں کو پاپند سلاسل کرنے کے خلاف صدا احتجاج بلند کیا گیا جس میں مظاہرین کے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاے ، راجہ سکندر خان چیرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل ، ریحانہ علی انفارمیشن سیکریٹری تحریک کشمیر برطانیہ ، راجہ عبدالواسع صدر پاکستان سٹو ڈینٹس فیڈریشن لندن اور دیگرمقررین ‎نے ہندوستانی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا غیرقانونی اور غیر آئینی ہے کشمیرکو متنازعہ علاقہ پوری دنیا نے تسلیم کررکھاہے،کشمیریوں کو آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر او ر سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں،کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہندوستان نے دو کروڑ کشمیریوں کو اپنے بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے، عالمی برادری نے کشمیریوں کے اس حق کو بھی تسلیم کیا ہوا ہے، مظاہرین نے حریت راہنماوں اور ہزاروں کشمیر نوجوانوں کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کی برطانوی کشمیریوں، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور برطانیہ میں مقیم کشمیری/پاکستانی طلباء اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے یاسین ملک کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، مسرت عالم، ڈاکٹر قاسم تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے نعرے لگائے ۔۔
چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے پورے احتجاجی مظاہرے کی نظامت کی اور کمیونٹی رہنماؤں نے تقاریر کیں جن میں صدر گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل چوہدری کالا خان، صدر گریٹر لندن گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سلطان ذل الحسنین علی خان، چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق محمود، سیکرٹری انفارمیشن تحریک کشمیر ریحانہ علی، صدر آزاد جموں و کشمیر کے مشیر چوہدری دل پذیر، پروفیسر شکیل،صحبت علی حنفی اور لارڈ پاشا’ طلباء نوجوان رہنما راجہ عبدالواسع سلطان، راجہ محمد نذیر, سہیل خواجہ اور دیگر نے شرکت کی۔
چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان کے اختتامی کلمات میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک اور دیگر سیاسی قیدیوں کو گجرات کے قصائی فاشسٹ
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے غیر قانونی قید کرنے کی شدید مذمت کی ۔ احتجاج کے آخر میں سربراہ راجہ سکندر خان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ مظاہرین نے پرامن احتجاج میں شرکت اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام خصوصاً سیاسی قیدیوں یاسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، مسرت عالم، ڈاکٹر قاسم فخرو اور ظفر اکبر بٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں