کسی تاجر کو گرفتار کیا گیا تو ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرینگے۔ اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد (سدھیراحمد) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور ڈی سی کا تاجران کیساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے، ۔ موجودہ ڈی سی اسلام آباد کس صورت قبول نہیں ہے اسے فوری طور پر عہدے سےہٹایا جائے۔ اگرکسی تاجر کو گرفتار کیا گیا تو ہم بھرپور مزاحمت کرینگے۔تاجر کو جینے دیں کاروبار کرنے دیں۔ نئے نئے ٹیکس ادا نہیں کرینگے،آگ لگنے کے فوری بعد سینٹورس انتظامیہ نے لوگوں کو باہر نکالا جو بہترین اقدام ہے۔سینٹورس کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے ، کسی تاجر کو گرفتار کیا گیا تو ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرینگے اور شٹر ڈاؤن کرینگے۔اگر کوئی دھرنا دے گا تو اسکے ساتھ شامل ہو جایینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے دیگر تاجر راہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سارے تاجر آپکے دوست ہے ڈی سی صاحب کا رویہ نامناسب ہے اگر عمران خان کو گرفتار کرنا ہے یا کسی اور کو پکڑنا ہے تو 144 کا استعمال تاجروں پر نا کریں کسی صورت ڈی سی منظور نہیں ہے انکو فی الفور ہٹایا جائےکسی بھی تاجر کو گرفتار کیا گیا تو ٹھیک نہیں ہوگا ہم دھرنا دیں گے احتجاج کریں گے پچھلی حکومت میں ہم پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی ذرا سی غلطی پر ڈی سی کہتا ہے تاجر کو جیل بھیج دو سینٹورس میں آگ لگی تو انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آگ بجھا لی اسلام آباد انتظامیہ 40 منٹ بعد آگ بجھانے پہنچی وہاں سنٹورس میں تاجروں کو کافی زیادہ نقصان ہوا لیکن ڈی سی کے کہنے پر وہاں تاجروں کو گرفتار کیا گیا اگر کسی بھی مارکیٹ میں اب تاجر گرفتار ہوا تو ہم ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرینگے، ان کا مزید کہناتھا کہدودھ کا ریٹ بڑھ گیا لیکن وہ بڑھنے نہیں دیتا کیا ہم نے مہنگائی کی ہے ۔ تاجر کو جینے دیں کاروبار کرنے دیں۔ ملکی معیشت تباہ حال ہے۔ چیف کمشنر صاحب پانی ار سے گزر چکا ہے اب ہماری برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ائے روز کے نئے نئے ٹیکس ادا نہیں کرینگے کیونکہ یہ لوگوں کی جیبوں میں جا رہے ہیں۔ تاجر اور صنعتکار کے علاوہ کوئی بھی ٹیکس نہیں دے رہا ہے۔عمران خان نے دھرنے کا اعلان نہیں کیا مگرانہوں نے شہر میں خوف فضا بنائی ہوئی ہے،رانا ثناءاللہ سارادن لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں بات کرنے کو تیار نہیں ۔سینٹورس مال والوں نے جنگل میں منگل بنایا ہے اتنا خوبصورت بنایا ہےْآگ لگنے کے فوری بعد سینٹورس انتظامیہ نے لوگوں کو باہر نکالا جو بہترین اقدام ہے۔اسلام آباد کو تبدیل نہیں کیا تو ہم عمران خان کے دھرنے میں بیٹھ جائیں گےسینٹورس کو فوری طور پر ڈی سیل کریں بصورت دیگر شٹر ڈاؤن پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں