ڈکیتیوں کیساتھ خواتین کی عزتوں سے بھی کھیلنے والے ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ(روشن پاکستان نیوز)معصوم اورمظلوم خواتین کی بدعائیں رائیگاں نہیں گئیں،ڈاکے مارنے کیساتھ خواتین کی عزتوں سے کھیلنے والے تینوں ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تینوں ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فرار ہورہے تھے تو پولیس نے انکا پیچھا کرکے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے آگے سےفائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تینوں ملزمان دوران ڈکیتی خواتین کی عزتیں بھی لوٹتے تھے ، ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے، تینوں ملزمان کو پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔
دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نوٹس لیا تھا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے ڈکیتی کی چار وارداتوں میں لوٹ مار کیساتھ خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جن میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں