برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا عدالت نے تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے ٹھیتیان کاپر کمپنی
(ٹی سی سی ) کی جانب سے پرانے کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست ردی کی ٹوکری کی نظر کرتے ہوے درخواست خارج کر دی۔
معزز عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان کا بیش قیمت اثاثہ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل اور سکرائب ہوٹل پیرس واپس مل چکا ہے اور مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات بھی ٹھیتیان کاپر کمپنی کو ادا کرنا ہوں گے،جبکہ قابل ذکر امر یہ ہے ان دونوں ہوٹلوں کے بیچنے کے حوالے سے حکومت پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ،حکومتی وزراء خاص طور پر زلفی بخاری کو اس کا ٹارگٹ بھی بنایا گیا اور وہ معصوم ایک اوورسیز پاکستانی پاکستان کی مٹی پر مر مٹنے والا ہر دم عمران خان کا مخلص ساتھی صرف پاکستان کی بہتری چاہنے والا اپنے پورے سید گھرانے کے ساتھ پاکستان کو خطے میں ایک مضبوط قوم دیکھنا چاہتا ہےاور پاکستان کے ان اثاثوں کو قانونی ماہرین کے ساتھ ملکر بچانے میں لگا رہا لیکن الزامات کی بوچھاڑ اغیار کی نفرت بھی اسے ہلا نا سکی محترم قابل عزت وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آخر کچھ سوچ کر ان کو منتخب کیا ہو گا صحافت کا میعار یہ ہونا چاہیے جیسے دن رات ہمارے میڈیا ہاوسز میں بیٹھے دوست شاہ جی کی کلاس لیتے رہےآپ نے وہ بھی کر لیا اب ان کو چاہیے حکومت کی جیت زلفی بخاری کی جیت کو بھی دکھایا جاے جو کہتے تھے زلفی بخاری کو ملکی مفاد کے متعلق پالیسیوں کا کوئی شعور نہیں وہ کیسے سیاحت کے شعبہ کو منافع بخش کاروبار میں تبدیل کرکے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کر سکتے ہیں ، پیارے پاکستان کے سب سے مضبوط ادارے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی بھی جیت ہے اور اس سے خزانے پر بوجھ کم ہو گا جو سابقہ کرپٹ حکومتی ٹولے کی وجہ سے تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ،زلفی بخاری کو اردو زبان سے ناپید سمجھنے والا ایک کھلنڈرا نوجوان کہنے والوں کو شاہ جی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کر دیا وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سچے رفقاء میں شامل ہیں ۔
یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے زلفی بخاری کی قائدانہ صلاحیت اصولوں پر سیاست ہی وہ وجہ ہےانھوں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے کر ثابت کر دیا ہے ان کے لیے مال و دولت عیش و آرام اور عہدوں کا حصول رکھنے والی سوچ نہیں ہے بلکہ ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے وہ کوئی روایتی سیاستدان تو ہیں نہیں کے لگی لپٹی منافقانہ سوچ کے مالک ہوں انھوں نے اعلانیہ کہا میری ہر طرح سےراولپنڈی رنگ روڑ اسکینڈل کے حوالے سے انکوائری کرائی جائے شاید یہ ہی وجہ ہے شہرت یافتہ گلوکار شہزاد راے کے الفاظ نے ثابت کر دیا ان کے نزدیک اخلاقی خاندانی روایات کسقدر بیش قیمت ہیں۔شہزاد راے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے کر اعلیٰ اخلاقیات کا مظاہرہ کیا ہے۔
ناقدین کو چاہیے حکومت کے اس سپاہی کی جیت کو قبول کیا جاے اور ہر وقت منفی پروپیگنڈا کی بجاے مثبت رویوں کی سوچ کو پروان چڑھا کر ملک و قوم کی خدمت کی روایت کو اجاگر کیا جاے ۔ محب الوطن پاکستانیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کے مطابق حکومت پر ہر وقت تنقید کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور جو ہر وقت این آر او کے چکر میں رہتے ہیں ان کو این آر او کبھی نہیں ملنے والا۔
پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ (بی وی آئی) کی عدالت نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے دیے گئے تمام تر احکامات منسوخ کر دیے ہیں جو کہ پی آئی اے اور پاکستان کےلیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
اٹارنی جنرل کے دعوی کے مطابق یہ حکم آسٹریلوی ٹھیتیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کی ریکوڈک کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر دیا گیا ہے۔
سابق کرپٹ حکومتی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ریکوڈک مقدمہ ہارنے کے بعد پاکستان کو چھ بلین ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا تھا اور پی آئی اے کے اثاثے بھی اسی سلسلے میں منجمد کیے گئے تھے۔
