پاکستان فلم انڈسٹری میں دادی اورابا کے بعدبیٹی کی دبنگ انٹری

کراچی(شوبزڈیسک)دادی اور والد کے بعد اب بیٹی شوبز میں راج کرے گی،معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی جلد پاکستانی فلم انڈسٹری میں جلوہ گھرہونے والی ہیں۔
انسٹا گرام پر اپنی فلم انڈسٹری کی انٹری بارےباصلاحیت ماڈل اور فیشن اسٹائلسٹ حنیش قریشی نے خود خبرشئیرکی اورساتھ یہ بھی کہا کہ ان کی مختصر فلم’ نقاب‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
حنیش اس مختصر فلم میں شیزا نام کی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی معلومات منظرعام پر نہیں آئی ہے تاہم جلد اس کا ٹیزر ریلیز کا جائے گا۔
اس فلم کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض محسن علی اور احمد کشمانی نبھائیں ہیں۔
ٹی ڈی آئی فلمز اس کی پیشکش میں ثاقب سمیر، ہنیش قریشی، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض اداکاری مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں