پاکستان سے بھارت آیا تولگا تیسری عالمی جنگ جیت کر آگیا،جاوید اختر

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی لکھاری جاوید اختر نے بھارت پہنچ کر پاکستانیوں کی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہارکردیا ہے،مجھے اییسی تقریب میں جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔
بھارتی رائٹرگزشتہ دنوں لاہورمیں فیض فیسٹول میں شرکت کیلئے آئے تھے جہاں انھوں نے ادبی گفتگو کے دوران پاکستان کی بے ادبی شروع کردی تھی جسکے بعد سوشل میڈیا پر فلمی ستاروں سمیت معتدد پاکستانیوں نے جاوید اختر پر کڑی تنقید کی تھی۔
جاوید اختر نے بھارت پہنچ کرایک تقریب میں شرکت کی جہاں انھیں اپنا ردعمل دینے کا بھی موقع ملا۔
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ’بیان دینے کے بعد مجھے لگا ایسے ایونٹس میں نہیں جانا چاہیے لیکن یہاں (بھارت) آیا تو لگا پتہ نہیں تیسری عالمی جنگ جیت کر آیا ہوں‘۔
یاد رہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی جاوید اخترکو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایسے شخص کو ویزہ ہی جاری نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں