پاکستان تحریک شادبادعوام کی امنگوں پرپورااترے گی،ڈاکٹرمحمدحنیف مغل

اسلا م آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک شاد باد کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے حلقہ این ۵۳ سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے اسلام آباد کے نواحی علاقے علی پور کا دورہ کیا، اس موقع پرجنرل سیکرٹری امیر بالاج مغل، کوارڈینیٹرپاکستان تحریک شاد باد علی پور محمد شوکت مغل، ڈپٹی کوارڈینیٹرپرویز اختر مغل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرید مغل بھی انکے ہمراہ تھے،.
علی پور پہنچنے پر ادریس کھوکھر نمبردار ملک مسعود و دیگر نے ڈاکٹر محمد حنیف مغل کا پر تپاک استقبال کیا، ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے علاقے کے عوام سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حنیف مغل کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں، پاکستان کی عوام موجودہ حالات میں مہنگائی اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے سیاستدانوں سے متنفر ہو چکی ہے، حلقے بالخصوص دیہی علاقوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، انتخابات میں کامیابی کے بعد خلوص نیت سے عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک شاد باد عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی اور عوامی مسائل کو حل کرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں