پارلیمنٹ ھاوس تک یوم تکریم شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

اسلام آ باد ( روشن پاکستان نیوز )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا کی سربراہی میں کوہسار بلاک اسلام آباد سے پارلیمنٹ ھاوس تک یوم تکریم شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔
اس ریلی میں آگیگا فیڈرل میں شامل تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین سمیت سیکریٹیریٹ کے ملازمین نے بھر پور شرکت کی ۔
اس موقع پر رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سرکاری ملازمین افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ دیں گےرحمان علی باجوہ نے
رنگ نسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہم تمام شہداء پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ملک پاکستان کی مخالفت کر نے والوں کی ہر اس کاروائی کی مذمت کریں گے جو ملک اور افواج پاکستان کے مخالف ہو
ہم سب اس ملک کی خاطر وقت پڑنے پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بطور پاکستانی سرکاری ملازم کے اپنے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے شرکاء نے پاکستان زندہ باد ، شہداء پاکستان زندہ آباد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں