ولیمہ کی رات دلہا قتل دلہن کو پولیس حراست میں لے لیاگیا

میرپور(روشن پاکستان نیوز)شادی کی خوشیوں کو کس کی نظرکھاگئی کہ دلہا ہی دنیا سے کوچ کرگیا۔ ولیمہ کھاکے لوگ گھروں کو لوٹے ہی تھے کہ رات کو دلہا قتل کردیا گیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہن اور اسکے قریبی رشتے داروں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپورکے گائوں امام بخش لغاری میں دل دہلا دینے والے واقعہ کے مطابق دلہا کو گولی مارکرابدی نیندسلایا گیا،پولیس نے شک کی بنیاد پر دلہن اوراسکے تین رشتے داروں کو گرفتارکرلیا ہے،پولیس معلومات کے مطابق شادی گھر والوں کی رضامندی سے انجام پائی تھی۔
ہمارے معاشرے میں رونما ہونے والےایسے واقعات کی عموماً بڑی وجہ یہ ہے کہ اکثر والدین بچوں کیساتھ بچیوں سے انکی رشتہ طے کرتے وقت رضامندی پوچھنا ضروری نہیں سمجتھے حالانکہ اسلام بھی سختی سے تلقین کرتا ہے کہ نکاح سے پہلے لڑکے اورلڑکی سے لازمی رائے لی جائے مگر جب اپنی رائے بچوں یا بچیوں پر تھوپ دیتے ہیں تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔خاندانوں کو بربادی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اسلامی تعلیمات کی بھی پاسداری کی جائے۔ورنہ ایسے واقعات ہمارا مقدربنتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں