واشنگٹن میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

واشنگٹن (بہروز سہیل) میری لینڈ میں قیام پذیر پاکستانی نژاد امریکی شہری چیئرمین ووٹرز ایسوسی ایشن علی رضا نے رمضان المبارک کی دسویں افطار کا اہتمام کیا.
افطار پارٹی میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر دیار غیر میں بسنے والے کاروباری افراد اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ووٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی رضا کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے.
اور اس میں مومن کا رزق دوگنا ہو جاتا ہے اور یہ ہماری روایت ہے کہ ہر رمضان میں سحری وافطاری کا اہتمامِ کیا جاتا ہے وطن سے دور رہتے ہوئے بھی ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم یہاں سے زرمبادلہ بھیجتے ہیں ہم کوشاں ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فوری طور پر ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس کے لیے بھرپور کوشش کی تھی پاکستان کے موجودہ حالات میں پاکستان کو عمران خان جیسا بہترین لیڈر چاہیے اور پاکستان کو برے معاشی حالات سے نکالنے کے لیے اور پاکستان کی بقا کے لیے عمران خان لازم و ملزوم ہے.
موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ان کے پاس نااہل ٹیم ہے اور انہوں نے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگایا ہوا ہے پاکستان کی عوام کو شعور دیا اصل میں عمران خان نے سوئی ہوئی قوم کو جگایا ہے.
پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن مرزا نعیم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور اسی ماہ مبارک میں قرآن پاک کا نزول ہوا ہے عمران خان کے بغیر پاکستان میں معاشی استحکام ناممکن ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا تھا۔
لیکن بد قسمتی سے عمران خان کو زبردستی اقتدار سے رخصت کیا اگر ایسا نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوتا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما چوہدری رفاقت کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں قیام پذیر ہیں لیکن ہمارا سب کچھ پاکستان سے وابستہ ہے۔
بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بنانا ضروری ہے ورنہ ان ظالموں نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔
جو کہ لمحہ فکریہ ہے آخر میں چیئرمین ووٹرز ایسوسی ایشن علی رضا کا کہنا تھا کہ ہم کیمونٹی کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں اور ک میں کمیونٹی کی محبتوں کا مقروض ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں