اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ایک کا دکھ سب کا دکھ ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں این پی سی ممبران اور انکےوفات پا جانے والےعزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں این پی سی کی فنانس سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے سیکرٹری فنانس کاشان اکمل،این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، راجہ بشیر عثمانی، راجہ ابرار اور آر آئی یو جے کے سابق صدر مبارک زیب خان سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
اس موقع پر وفات پانے والوں کے عزیر و اقارب بھی موجود تھے، وفات پانے والوں میں کاشف رفیق کے چھوٹے بھائی، ثوبیہ مشرف کے والد محترم ، شہناز تاتاری ، راجہ تنویر دھنیال کی والدہ، رازق محمود بھٹی کے چچا زاد بھائی، شوکت ملک کی ہمشیرہ ، تیمور اقبال جدون کے تایا، عرفان حیدر کی والدہ، سجاد حسین اور عرفان حیدر کے کزن، راجہ خالد محمود کے والد، رضوان شہزاد کی والدہ، محمد افضل باجوہ کے والد، لقمان شاہ کی بھابی ، مبارک زیب کے بڑے بھائی، ادریس اعوان کے چچا، محمد عامر سماء ٹی وی، کنور اقبال کی زوجہ ، ممتاز اعوان کے والد،میاں ابرار حسین کی والدہ،میاں فضل الٰہی کے سسر،ملک عامر صدیق کے ماموں، راجہ ابرار حسین کے ماموں زاد بھائی، راجہ عبدالوحید جنجوعہ اور راجہ عبدالحمید جنجوعہ کے والد، سجاد بھٹی کی ہمشیرہ،محمد حسین بلغاری کے والد، مبارک ورک کے بہنوئی ، عبدالجبار فیصل کے ماموں، محمدخالد جمیل کے والد، عامر ریاض خان کے سسر اور عمر فاروق کے والد شامل ہیں۔
