اسلام آباد ( سدھیر احمد)عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، صدر این پی سی انور رضا ، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، صدر آر آئی یو جے عابد عباسی، جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک، سیکرٹری فنانس کاشان اکمل، سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، سابق صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید، انچارج راولپنڈی پریس کلب شکیلہ جلیل، ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، راجہ بشیر عثمانی، راجہ ابرار، جعفر علی بلتی،حامد حبیب، جاوید بھاگٹ،احتشام کیانی سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر وفات پانے والوں کے عزیر و اقارب بھی موجود تھے، وفات پانے والوں میں معروف اینکر ارشد شریف، پبلک ٹی وی کے فوادخورشید ،زمان مغل کے بیٹے ،عاطف بٹ کے بیٹے، فوٹو جرنلسٹ علی اکبر کی اہلیہ ، میاں شاہد کے سسر،غلام رسول کھمبر کی ساس، بشارت عباسی کی اہلیہ،سردار ندیم صدیق کی ممانی، راجہ عثمان طاہر کی والدہ، ارشد یوسفزئی کے والد، زاہد فاروق ملک کے تایا زاد بھائی ، محمد طیب کی خالہ، چوہدری محمد جاوید کے بہنوئی، صابر اسماعیل بھٹی، فاروق احمد گوندل کے والد، سابق ممبر گورننگ باڈی این پی سی شاہد ملک کی والدہ ، راجہ بشیر عثمانی کی خوشدامن ، سید توقیر الحسن کی والدہ، آئی این پی سے نصیر قریشی ،صلاح الدین کی بہن،بابر اورنگزیب کے تایا،محمد انتصار الحق کے بھانجے، رمضان مغل کی اہلیہ، محمد رقیب کے سسر ،ارشد تنولی کےماموں، اظہر بھٹی کے برادر نسبتی اور سینئر صحافی خواجہ فرخ سعیدشامل ہیں۔
