میرے شوہر کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں علاج کے لیے مالی امداد کی جاے۔لسبیلہ خلیل

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پیرودھائی راولپنڈی کی رہائشی سبیلہ خلیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت ملک بھر کے مخیر افراد اور فلاحی اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے شوہر جو کینسر کے مرض میں مبتلاء ہیں کے علاج کیلئے انکی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے شوہر کے علاج کیساتھ لوگوں کے قرض بھی اتار سکیں، ہمارا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے اور نہ ہی شوہر بیماری کے باعث کام کرنے کے قابل ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوءے سبیلہ خلیل کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور انکے شوہر ۲۰۱۵ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلاء ہیں انکی پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں چھ سرجریاں اور مختلف پروسیجرز ہو چکے ہیں، ۲۰۱۵ میں کینسر کی تشخیص کے بعد ہم انہیں شوکت خانم ہسپتال لیکر گئے تاہم انہوں نے علاج کرنے سے انکار کر دیا جس پر ہم نے انہیں نوری ہسپتال اسلام آباد، سی ایم ایچ راولپنڈی، اور پھر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال چیک کروایا اور پھر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج شروع ہوا۔ بارہ جون ۲۰۱۵ کو احمد ہسپتال راولپنڈی میں انکا آپریشن ہوا تاہم ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی سے انکی پیشاب کی نالی میں نْص کی وجہ سے پیشاب پاخانے کے راستے آنا شروع ہو گیا جسکی وجہ سے مریض کی حالت غیر ہوگئی، اور ڈاکٹروں کی مرض کی سمجھ ہی نہیں آرہی تھی بعد ازاں احمد ہسپتال میں اوپن سرجری کروائی جہاں انہیں پی سی این ٹیوب ڈال دی گئی۔ پی سی این ٹیوب کے اپنی جگہ سے ہلنے پر مریض کی حالت غیر ہو جاتی اور ہر ماہ پروسیجر انجکشن کورس پر ہمارا تین لاکھ کا خرچہ ہو جاتا۔ پھر ہم مریض کو بھارت لیکر گئے جہاں پر پروسیجر کروانے پر مریض کی حالت بہتر ہونا شروع ہوئی اب انہوں نے اسکے آپریشن کیلئے بیس ہزار ڈالر کا خرچہ بتایا ہے، پانچ سال کے علاج پر گھر بار سمیت ہماری تمام جمع پونجی ختم ہو گئی ہے لہذاٰ میری وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیِ پنجاب عثمان بزدار، نواز شریف، آصف علی زرداری، ملک ریاض اور جہانگیر ترین سمیت تمام اعلیٰ حکام اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ میرے سہاگ کو بچانے کیلئے میری مالی مدد کریں تاکہ میں اپنے شوہر کے علاج کیساتھ قرض خواہوں کے قرض کی ادائیگی اور بچوں کے ساتھ بآسانی گزر بسرکر سکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں