ملک کی سلامتی اورحفاظت سے زیادہ ہمارے لئے کچھ اہم نہیں،سربراہ پاک فوج

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)دشمن فوج اورعوام کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہا،ہمارے لئے ملک اورعوام ہی پہلی ترجیع ہے،ہمارے قائدکا جو نظریہ تھا ہم اس پرعمل کررہے،وطن کی سلامتی اورحفاظت ہمارے لئے زیادہ مقدس ہے اسکے علاوہ ہمارے لئے کچھ بھی اہم نہیں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے دبنگ خطاب۔
پاک فوج کے سربراہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم امن کے قیام کیلئے جو کوششیں کررہے اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم کمزور ہیں،دہشت گردوں کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں،ایسے بزدل دشمنوں کے خلاف جنگ میں عوام اورریاست کا اہم کردارہے،فوج کبھی بھی دشمن کے وسائل یا انکی تعدادسے متاثر نہیں ہوتی،ہمیں چھپے ہوئے اورجو سامنے ہیں ان دشمنوں کو پہچننا ہوگا،سچ اورجھوٹ کا فرق بھی کرنا ہوگا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاک فوج اورقوم کے درمیان جو رشتہ ہے اسے ہمیشہ قائم رکھنا ہے،ہماری سلامتی کیلئے افغانستان میں بھی استحکام ضروری ہے،ہم کشمیریوں کی بھی ہرطرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔کشمیریوں کی تاریخ سازکاوشیں اورآزادی کی جنگ میں انکے ساتھ رہیں گے،عالمی برادری سمجھ لے کہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطے میں امن کو خطرہ ہی رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں