اسلام اباد (روبینہ مظہر)سابق ایم پی اے راہنما پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ دینا ناز خٹک نےکہا ہےکہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی جارحیت پر صرف بیان بازی اور او آئی سی کی طرف سے کوئی مؤثر ردعمل نہ ہونا اور عالمی طاقتوں کا امتیازی سلوک اسرائیل کے اس ریاستی پاگل پن کا ذمہ دار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پراسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔اسرائیلیوں کے جشن کی ویڈیو ری ٹوئٹ کی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ مسجد اقصٰی میں ایک طرف نمازیوں پر اسرائیلی فائرنگ اور شیلنگ کے موقع پر آگ لگی ہے اور دوسری طرف سیکڑوں یہودی بیت المقدس پر قبضے کے 54 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔پیر سے اب تک اسرائیل کی جانب سے تقریباً 130 حملے کیے جاچکے ہیں جن میں شہری آبادی اور ایک اسکول پر حملہ کرنا اسرائیلی فورسز کی درندگی اور انسانیت سوز مظالم کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جاے گا ۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے یہودیوں کو آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کیخلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
اسی دوران جمعۃ الوداع کے روز اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر چڑھائی کردیے جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد حماس نے اسرائیل سے مسجد الاقصیٰ سے فوری طور پر فوج ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حملے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس میں اطلاعات کے مطابق 2 اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد اسرائلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی اور پھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری شروع کردی۔
