مئی کی گرمی میں جیل میں وقت گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔سابق راہنما پاکستان تحریک انصاف ملیکہ بخاری

اسلام آباد(سدھیر احمد سے) پی ٹی آئی کی خاتون راہنماء ملیکہ بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ نو مئی کو پاکستان کی ریڈ لائن کو کراس کیا گیا اس دن شہدا ء کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے۔
انھوں نے کہا ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے میرے اوپر پارٹی چھوڑنے کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔
نو مئی کے واقعات کے باعث تمام محب وطن پاکستانی پریشان ہیں،پاکستان کو امن اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور عوام امن اور قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔
ایک سرخ لیکر تھی جس کو کراس کیا گیا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا جبکہ پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا میں نے سولہ دن سی کلاس جیل میں گزارے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں