لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمدنیب کے نئے چیئرمین تعینات کردئیے گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین تعینات کردئیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نئےچیئرمین نیب کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حاصل معلومات کے مطابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے مابین مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کی گئی۔
یہ بھی معلوم ہواہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد تین سال کیلئے چیئرمین نیب ہونگے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں