علی ہسپتال اسلام آباد کی غفلت اور لاپرواہی سینیر صحافی مرتضی درانی کی اہلیہ کی ہلاکت کا معاملہ

اسلام اباد (سٹی رپورٹر )علی ہسپتال ایف ایٹ اسلام آباد کی لاپرواہی سے سینئیر صحافی مرتضی دُرانی کی اہلیہ کی ہلاکت کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے ایک مشاورتی اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد منعقد ھوا۔اجلاس میں نیشنل کمیشن ہیومین رائٹس پاکستان کے سابق ممبر و راہنما شفیق چوہدری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں نیشنل پریس کلب،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ اور بیوروز کے مرکزی عہدیداروں کی شرکت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علی ہسپتال کی مجرمانہ غفلت،لاپرواہی اور ڈھٹائی کیخلاف سوشل میڈیا،نیشنل میڈیا،سینٹ و قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں،متعلقہ اداروں اور نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس پاکستان کے فورم پر مکمل قانونی جنگ لڑنے کا عزم۔سینیر صحافی مرتضی درانی کی اہلیہ کی وفات کے معاملے پر علی میڈیکل ہسپتال اسلام آباد ایف ایٹ کی انتظامیہ نے زبانی طور پر ڈاکٹروں اور عملے کی غفلت تسلیم کر لیا تھا جبکہ تحریری طور پر لاپرواہی اور غفلت ماننے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں