عاصمہ لتا نے اپنے مداحوں کوکیاپیغام دیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نامور گلوکارہ عاصمہ لتا نےکہا ہے کہ بہت جلد اپنے چاہنے والوں کیلئے پشتو کے علاوہ اردو اور پنجابی گانے گاوں گی،میرا کام لوگوں کوتفریح دیناہے اگر کسی کو کچھ برا لگے تو معذرت چاہتی ہوں.
تفصیلات کے مطابق شہرت یافتہ گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پشتو گلوکاری میں اتنی مصروف ہوگئی ہوں کہ اردو اورپنجابی گانوں کی طرف توجہ نہیں دے پائی مگر اب جلد ہی اردو اور پنجابی کے بہت اچھے گانےمیرے چاہنے والوں کو سننے کو ملیں گے.
ایک سوال کے جواب میں عاصمہ لتا نے کہا کہ کسی بھی گانے کی جان سر ہوتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ سر اور شاعری دونوں چیزیں میر ے اندر موجود ہیں،ہرزبان میں جو بھی اچھا گانا بنے وہ اچھا ہی ہوتا ہے.
عاصمہ لتا کا ایک سوال پر یہ بھی کہنا تھا کہ پشتو دھن کا اپنا ہی مزا ہے کیونکہ اسکی دھن عاشقانہ ہوتی ہے اس لیے مجھے پشتو گانے گاتے ہوئے زیادہ مزا آتا ہے اور میں دل سے گاتی ہوں لہذا لوگ بھی پسند کرتے ہیں.
پشتون سننے والوں کے بارے میں عاصمہ نے کہا کہ آپ ہمیں اچھا بھی کہتے ہیں اور برا بھی کہہ سکتے ہیں ان کیلئے بس یہ ہی کہوں گی کہ جو اچھا کہتے ہیں انکا شکریہ اور جو برا کہتے ہیں انکا تو بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور اگر کچھ بہتر نہیں کرسکتی تو اس پر معذرت بھی کرتی ہوں .
ٹک ٹاک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عاصمہ لتا نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ٹک ٹاک کا استعمال بھی کروں مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ میری ٹک ٹاک آئی ڈی نہیں بنی ہوئی بلکہ یوٹیوب چینل بھی ہے،میری فیک آئی ڈیز بھی کافی زیادہ بن چکی ہیں خوش قسمت ہوں کہ میرے نام پر لوگ ایسی چیزیں بناتے ہیں مگر ان سے یہ کہوں گی کہ جو بھی بنائیں اچھا ہی بنائیں.آخر میں عاصمہ لتا کا کہنا تھا کہ اپنے ملک سے پیار کریں،نفرتوں کے بجائے محبتوں کو فروغ دیں،اخلاق اور انسانیت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،ایک دوسرے کے دکھ اور خوشیاں بانٹیں،ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں