صحافی پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ شرمناک اور انسانیت سوز عمل ہے ۔عمران اصغر بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی


راولپنڈی (افراح خان )سینیر صحافی شہزاد ملک پر ارادہ قتل سے کیے گئے حملے کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے ۔پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے اس لیے امید کی جا سکتی ہے کے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جاے گا بصورت دیگر وکلاء برادری سینیر صحافی شہزاد ملک کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک ان کو مکمل انصاف نہیں مل جاتا ان خیالات کا اظہار معروف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عمران اصغر بلوچ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا صحافی معاشرے کی آنکھ کے طور پر کام کرتے ہیں ہر طرح کی صعوبت اور تکالیف برداشت کرتے ہوے خبر عوام تک پہنچاتے ہیں معاشرے کے اتار چڑھاو پر گہری نظر رکھتے ہیں ایسے میں ان کی آواز کو دبانے کے لیے اس طرح کے حملے آزادی صحافت اور انسانیت کو کچلنے کے مترادف ہیں ۔انھوں نے کہا صحافی پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ شرمناک عمل ہے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کی کال بھی دی جا سکتی ہے اس لیے میری نیو ٹاؤن پولیس سے اپیل ہے ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دلوانے میں اپنا محکمانہ فرض ادا کرے تا کے دوبارہ ایسے واقعات رونما نا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں